بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم وصول کرنیوالوں کو بڑی خوشخبری مل گئی ، حکومت نے دھماکے دار اعلان کردیا



اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو ہدایت کی ہے کہ پروگرام کے تحت نقد رقوم حاصل کرنے والوں کو اپنا روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے جامع گریجویشن حکمت عملی وضع کی جائے جبکہ بی آئی ایس پی کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی تجویز کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے یہ

 

بات جمعہ کو وزیراعظم آفس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارےمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری بی آئی ایس پی عمر حامد خان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے تحت نقد رقوم کی منتقلی اور وسیلہ تعلیم پروگرام سمیت مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیااور بتایا گیا کہ اب تک نقد رقوم پروگرام سے 56 لاکھ خاندانوں جبکہ وسیلہ ء تعلیم پروگرام سے 18 لاکھ بچوں نے استفادہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اے ڈی بی، عالمی بینک اور ڈی ایف آئی ڈی سمیت بین الاقوامی برادری، امدادی و ترقیاتی اداروں نے غربت کے خاتمے اور معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لئے پروگرام کی شفافیت اور افادیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چار اضلاع میں پائلٹ مرحلے اور 10 اضلاع میں گھر گھر سروے کی کامیاب تکمیل کے بعد قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (این ایس ای آر) سروے فروری 2018ء میں ملک کے دیگر حصوں میں شروع کیا جائے گا اور یہ مئی 2018ء میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی جس سے نازک میزانیاتی عرصوں میں مالیاتی تسلسل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور یہ فنڈ سٹرکچر کے بارے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں معاونت کے لئے رقوم جمع کرنے میں بھی معاون ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved