38 سالہ خاتون نے 23 سالہ لڑکے سے محبت کی شادی کرنے کے لیے اس کے گھر والوں کو 5 کروڑ جہیز میں دیے



اگر کبھی کوئی آپ سے یہ کہے کہ پیسہ زندگی میں سب سے زیادہ اہم نہیں ہوتا کیونکہ آپ اس سے محبت، خوشی یا وفاداری نہیں خرید سکتے تو آپ اس شخص کو چین میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس عجیب شادی کا حوالہ دینا مت بھولیے گا۔ آپ بھلے پیسوں سے اپنی محبت نہیں خرید سکتے لیکن اس سے آپ اپنی پسند کے کسی شخص سے شادی ضرور کر سکتے ہیں۔

چین میں ہینان صوبے کی ایک خاتون نے 5 ملین یوان (5 کروڑ سے زائد رقم) اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے کے لیے ادا کی ہے۔ آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کی گئی اور وہ بھی خاتون کی طرف سے۔ بات دراصل یہ ہے کہ خاتون کی عمر38 سال جبکہ لڑکے کی عمر 23 سال ہے۔ یہ دلہا اپنی دلہن سے پورے پندرہ برس چھوٹا ہے۔ اس کے علاوہ اس خاتون کا ایک چودہ سالہ بیٹا بھی ہے۔ چونکہ لڑکے کے والدین اس شادی کے لیے رضامند نہیں تھے تو اس نے انہیں جہیز کی پیشکش کی جو کہ اتنی زیادہ تھی کہ وہ فوراً اس شادی پر رضامند ہو گئے اور اسے اپنی بہو تسلیم کر لیا۔ ایپل ڈیلی نے جوڑے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسے انہیں ایک سرخ رنگ کی اسپورٹس کار میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ دلہن نے اپنی امارت کا اظہار کرنے کے لیے سونے کے ہار، بالیاں اور بریسلٹ وغیرہ پہنے ہوئے ہیں۔ یہ شادی شنگھائی شہر میں 10 جنوری کو منعقد ہوئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو ہی ہوا مگر اعلان نہیں کیا جا سکتا تھاکیونکہ۔۔نکاح کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ نے شادی خفیہ رکھنے کی تہلکہ خیز وجہ بتا دی، مسئلہ کھڑا ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved