ٹیلی نار نے پاکستانی نوجوانوں اور طالبعلموں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی



لاہور(ویب ڈیسک)ٹیلی نار مارکیٹ میں جدید اور ناآزمودہ چیزیں متعارف کروانے میں سرفہرست رہاہے جس کے ذریعے پاکستانیوں کو بے پناہ فوائد بھی پہنچے ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیلی نار نے پاکستانی بچوں اور نوجوانوں کو معلومات تک رسائی کیلئے انتہائی احسن اقدام اٹھایا ہے جو کہ ’ٹیلی نار آئی چیمپ‘ ہے جسے ایک نیا اقدام

تصور کیا جارہاہے . چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار عرفان وہاب خان نے حال ہی میں ٹیلی نار آئی-چیمپئن بنانے کے لئے فیس بک کی طرف سے مفت بنیادیات کے ساتھ اپنے حالیہ تعاون کے بارے میں بتایا.انہوں نے کہا کہ ڈیٹا حاصل کرنا دراصل پاکستان کے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناہے تاکہ وہ اس جدید دور میں دنیا سے مقابلہ کرنے کے قابل بن سکیں .ٹیلی نار آئی چیمپ کو اسی سوچ پر عمل کرتے ہوئے بنایا گیاہے تاکہ پاکستانی بچوں کو انٹرنیٹ تک رسائی دی جا سکے اور وہ اس کے ذریعے اپنی پڑھائی کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور آگے بڑھتے جائیں . ٹیلی نار آئی چیمپئن ایک انقلابی تصور ہے جس کے ذریعے پاکستانی طلباءکیلئے علم اور معلومات کے نئے اور تیز ترین دروازے کھل جائیں گے .ٹیلی نار ہمیشہ سے اس چیز پر یقین رکھتاہے کہ معاشرے کو تجارتی حدود سے آگے نکل کر کچھ ایسا دیا جائےجوکہ ان کو ترقی یافتہ اور ایک بااختیار معاشرہ بنانے میں مدد فراہم کرے .اس مقصد کے پیش نظر ٹیلی نار کی ٹیموں نے وسیع سفر کیا ہے تاکہ’ ڈیٹا ‘کی دستیابی کے طریقہ کار کار کو بچوں کو بہتر طریقے سمجھانے میں مدد کر سکیں اوروہ موبائل کے استعمال کو سیکھ کر اچھے طریقے سے پڑھائی کر سکیں .موبائل ڈیٹا اور فیس کی جانب سے

مفت بنیادیات کی طاقت کے ساتھ ، ٹیلی نار معاشرے کے نوجوانوں کو انہیں سہولیات سے آراستہ کرنا چاہتاہے تاکہ وہ اپنے اچھے مستقبل کے ذریعے پاکستان کو مزید آگے لے کر جا سکیں .



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved