2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور



کراچی (نیو زڈیسک) 2017ء کے دوران آٹوسیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور کاروں کیساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ۔ملک بھر میں سال 2017 کے دوران آٹو سیکٹر اپنے عروج پر پہنچا اور مارکیٹ رپورٹس کے مطابق کاروں کے ساتھ معیاری موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھرپور اضافہ ہوا، جنوری تا دسمبر 2017 کے دوران 3 لاکھ

سے زائد کاریں (مقامی و استعمال شدہ امپورٹڈ) اور 27 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیںفروخت ہوئیں، ہنڈاکمپنی اپنی مصنوعات کی فروخت میں سب سے آگے رہی جبکہ چین کے اشتراک سے بننے والی موٹرسائیکلیں 16 لاکھ کے قریب فروخت ہوئیں، ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز صابر شیخ کے مطابق گزشتہ 4سال سے ہنڈاکمپنی نے اپنی مشہور پراڈکٹ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جبکہ ہنڈا سی ڈی 70 کے معیار کے مطابق تیار ہونے والی ایکسپریس 70 سی سی، یونیک 70 سی سی پلس 2018 ، کران فٹ 70 سی سی ، ونر وی آئی پی 70 سی سی اور یونین اسٹار 70سی سی پلس کی قیمت فروخت 51ہزارروپے مع رجسٹریشن چا رجز تک پہنچ گئی ہے۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے چینی ساختہ کمپنیاں اپنی قیمت فروخت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں جبکہ ہنڈا 70 سی سی کی قیمت فروخت جو کہ 63500 روپے ہے میں گزشتہ4سال سے اضافہ نہیں ہوا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ چینی ساختہ کمپنیاں بھی ہنڈا کے معیار کے مطابق موٹرسائیکلیں تیار کر رہی ہیں اور پاکستان کی عوام کو سستی اور معیاری موٹرسائیکلیں فراہم کر رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved