معروف بھارتی اداکارہ لفٹ میں پھنس گئیں ان کیساتھ لفٹ میں کیا واقعہ پیش آیا ، مداح چکرا کر رہ گئے



ممبئی(نیو زڈیسک ) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حْسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکارائوں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا

 

سامناکرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اْس وقت رونما ہوا جب اْنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔کریتی کا اس ایک گھنٹے کے دوران ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمہ بھی ہوتا رہا اور مداح مختلف رائے بھی دیتے رہے جب کہ کریتی نے مداح کی جانب سے خیریت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں خیریت سے ہوں اور پریشانہونے کی بات نہیں، میری مینیجر مجھے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن میں اس وقت بے آرام اور بھوکی ہوں۔ایک مداح نے کریتی کو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جس پر کریتی نے جواب دیا کہ خیال بْرا نہیں ہے، میں اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔آخر میں کریتی کا مداحوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کار مجھے لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے اب گھبرانے کی بات نہیں، میں میٹنگ میں جا رہی ہوں جس کے لیے میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو چکی ہوں یہ وقت بہترین طریقے سے گزارنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو ہی ہوا مگر اعلان نہیں کیا جا سکتا تھاکیونکہ۔۔نکاح کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ نے شادی خفیہ رکھنے کی تہلکہ خیز وجہ بتا دی، مسئلہ کھڑا ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved