کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک ، 11 زخمی



نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچن شپ یارڈ پر بحری جہاز میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت جہاز میں 20 افراد موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق او این جی سی گروپ کا تجارتی جہاز ساگر بھوشن کوچن شپ یارڈ پر گزشتہ ایک ماہ

سے لنگر انداز تھا ۔ جہاز کے مرمتی کاموں کے دوران اس کے واٹر ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو شپ یارڈ کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ سٹی پولیس کمشنر ایم پی دنیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیںاور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ ’ ہمیں یقین ہے کہ جہاز پر دھماکے کی وجہ سے ٹینک میں دھواں بھر گیا جس کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں‘۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved