چوہدری نثار مریم نواز کی قیادت میں کام کیوں نہیں کر سکتے،اصل وجہ سامنے آ گئی



لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13فروری 2018ء)چوہدری نثار مریم نواز کی قیادت میں کام کیوں نہیں کر سکتے،اصل وجہ سامنے آ گئی۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں

کر سکتے لیکن وہ نواز شریف کی قیادت میں کام کر سکتے ہیں ۔ حالانکہ نواز شریف کوعدالت کی طرف سے نا اہل کیا جا چکا ہے جب کہ ان پر کرپشن کے بھی کئی الزامات ہیں لیکن چوہدری نثار کو نواز شریف کے کرپٹ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اور وہ ایک کرپٹ آدمی کی قیادت میں کام کر سکتے ہیں۔جب کہ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ وہ شہباز شریف کی قیادت میں بھی کام کر سکتے ہیں اور شہباز شریف پر بھی اب کئی الزمات سامنے آ رہے ہیں۔ چوہدری نثار کا اپنا ریکارڈ اچھا ہے لیکن انہیں نواز شریف یا شہباز شریف کی کرپشن پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔اس کی اصلی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز ان سے عمر میں چھوٹی ہیں اور چوہدری نثار کی انا یہ برداشت نہیں کرتی کہ وہ خود سے چھوٹی عمر کے کسی شخص کے نیچے لگ کے کام کریں۔ تو مریم نواز کی قیادت میں کام نہ کرنے کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ صرف اور صرف انا ہے ۔رؤف کلاسرا نے یہ بھی کہا کہ چونکہ چوہدری نثار کا ستارہ لیو ہے اور جن کا ستارہ لیو ہو وہ ایسی باتیں بلکل بھی برداشت نہیں کرتے ۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا تھا کہ انہیں

شہباز شریف اور نواز شریف کی قیادت میں کام کرنا قبول ہے لیکن وہ مریم نواز کی قیادت میں کام نہیں کر سکتے۔اس موقع پر چوہدری نثار نے پارٹی میں خدشات اور تحفظات کا بھی تذکرہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved