’’اب پاکستان تیار رہے اسے قیمت چکانا پڑے گی‘‘ مقبوضہ کشمیر میںفوجی چھائونی حملے کے بعد بھارتی خاتون وزیر دفاع دماغی توازن کھو بیٹھی، پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں کے علاقے سنجوان میں کشمیری مجاہدین کے چھائونی پر حملے کے بعد بھارت کے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور اب بھارتی خاتون وزیر دفاع نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھارامان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس کی

بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ نرملا سیتھا رامان نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجی چھائونی پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو پاکستان سے مدد فراہم کی گئی جبکہ مقامی طور پر ان کی مدد کی گئی ہے۔ بھارتی خاتون وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کو جمع کرلیا گیا ہے اور ہمیشہ کی طرح ہم حملوں کے ثبوت پاکستان کو فراہم کریں گے۔نرملا سیتھا راون نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار آج بھی پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں تاہم پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی چھاؤنی پر حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کشمیری مجاہدین نے جموں کے علاقے سنجوان میں قائم بھارتی قابض فوج کی چھائونی پر حملہ کیا تھا جس میں بھارتی میڈیا کے مطابق 5فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری مجاہدین برسرپیکار ہیں ۔خیال رہے کہ اس س قبل پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے بعد بھی بھارت نے اسی طرح کے پاکستان پر الزام عائد کئے تھے تاہم تحقیقات کے بعد بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے تھے۔پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں بھی بھارتی فوج کو

بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور سنجوان فوجی چھائونی میں بھی بھارتی فوج اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر تمام الزامات پاکستان پر عائد کر دئیے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved