ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے



کراچی (نیو زڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر خاتون سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق علینہ خان نامی خاتون نے گلشن اقبال تھانے میں سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کی درخواست درج کرائی ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے انہیں پہلی بار 12 اگست 2014

 

کوپارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور خفیہ کیمرے سے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے شادی کا وعدہ کر کے مجھے خاموش رہنے کا کہا لیکن جب میں نے ان پر زور دیا تو ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی نے بھائی کو اغوا کیا اور بھائی کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔علینہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سلمان مجاہد بلوچ ویڈیوز کے عوض 40 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار سلمان مجاہد بلوچ ہوں گے۔دوسری جانب سلمان مجاہد بلوچ نے بھی ایک ماہ قبل انہی خاتون کے خلاف 40 لاکھ روپے کی جعلسازی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔سلمان مجاہد بلوچ نے علینہ نامی خاتون کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خاتون نے لاہور کے شوکت خانم میں اپنی والدہ کے علاج کی غرض سے مجھے سے 40 لاکھ روپے بٹورے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ خاتون نے مجھ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا تو میں نے شک کی بناء پر مزید رقم دینے سے انکار کردیا، بعد ازاں مجھے معلوم ہوا کہ خاتون نوسز باز ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو ہی ہوا مگر اعلان نہیں کیا جا سکتا تھاکیونکہ۔۔نکاح کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ نے شادی خفیہ رکھنے کی تہلکہ خیز وجہ بتا دی، مسئلہ کھڑا ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved