جتنی بارمیں الیکشن ہارا،اتنی بارپاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا،عمران خان



سرگودھا(نیوزڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنی بارمیں الیکشن ہاراہوں اتنی بار کوئی نہیں ہارا،جوہارسے ڈرجاتاہے وہ نوازشریف بن جاتاہے،پی پی 30میں ضمنی الیکشن کیلئے 350 نوجوانوں کوتیارکروں گا، نوازشریف ایک ہی بات کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ انہوں نے آج سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے

 

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سوچ رہاتھا کہ کیاہم کسی اور ملک میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک بچے نے پہلی بارالیکشن لڑااور 90ہزارووٹ لیے ۔جو ہارکر خود نہیں سنبھال سکتااس کوجیتنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ لودھرں الیکشن کے بعد سوچ لیاکہ آب آگے کیسے بڑھنا ہے۔مجھے آئندہ پلان کے لیے 350نوجوان درکار ہیں۔پی پی 30میں ضمنی الیکشن کیلئے 350نوجوانوں کوتیاری کرواؤں گا۔عمران خان نے کہاکہ کسی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتاکہ باپ لیڈرہوتوبیٹا یابیٹی بھی لیڈربن جائے۔جہاں میرٹ ن ہو وہاں نوازشریف کی جگہ مریم یا حمزہ آجاتے ہیں اور بلاول بھٹو بھی پارٹی سربراہ بن جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ایک ہی بات کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ انہوں نے واضح کیاکہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جتنی بارمیں ہاراہوں اتنی بارپاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا۔جوہارسے ڈرجاتاہے وہ نوازشریف بن جاتاہے۔لودھراں الیکشن میں کارکنان نے روناشروع کردیا۔مجھے لگا جیسے ہم کسی اور ملک میں ہارگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے بغیرترقی ممکن نہیں۔شریفوں اور زرداریوں نے صرف ملک کولوٹاہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved