زینب قتل کیس، مرکزی ملزم عمران نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، طریقہ واردات کی تفصیلات بھی بتا دیں



لاہور (نیوزڈیسک) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت جیل میں قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم عمران کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس دوران عمران نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ عمران نے عدالت کے

 

سامنے زینب سمیت دیگر 8 بچیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔جبکہ اس دوران عمران نے بچیوں کو قتل کرنے کے طریقہ واردات کی تفصیلات بھی عدالت کو بتا دیں۔ عمران کے اعتراف جرم کے بعد اسے سزا ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قابل ماہرین قانون کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صرف ڈی این اے رپورٹ کی بنیاد پر ملزم عمران کو سزا دلوانے ممکن نہیں ہوگا۔ عمران کو مجرم ثابت کرنے کیلئے دیگر شواہد کا عدالت میں اس کا اعتراف بیان لینا ضروری ہوگا۔اب عمران نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد کیس کا فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عمران قصور کی ننھی زینب سمیت دیگر 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں ملوث رہا ہے۔ عمران کو میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ڈی این اے رپورٹ کی مدد سے اس کے مجرم ہونے کی تصدیق ہوئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نقیب اللہ محسود کا قاتل گرفتار
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved