لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے حد سے زیادہ خوداعتمادی لے ڈوبی



لودھراں (نیوزڈیسک) علی ترین کا کہنا ہے کہ لودھراں میں ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے حد سے زیادہ خوداعتمادی لے ڈوبی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپ سیٹ شکست کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا پر منظر عام پر آ کر جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے شکست کی وجوہات بیان کیں۔ علی ترین کا کہنا ہے کہ ضمنی

 

انتخاب کیلئے بھرپور محنت کی تاہم ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کیلئے حکمت عملی شاید درست نہیں تھی۔علی ترین کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کیلئے حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار ہوگئے تھے، شاید یہی وہ وجہ تھی جو شکست کا باعث بنی۔ تاہم حکومت وقت کیخلاف 90 ہزار ووٹ حاصل کر لینا بھی ایک کامیابی ہے۔ علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ جو کمی بیشی رہ گئی اس پر عام انتخابات سے قبل قابو پا کر بھرپور انداز میں لڑیں گے اور نشست واپس حاصل کریں گے۔ ورکرز اور عوام سے رابطہ بحال رکھیں گے اور حلقے میں ہی رہ کر آئندہ الیکشن تک بھرپور محنت کرکے اپنی نشست کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس مرتبہ ہم ٹھنڈے ہوگئے تھے تاہم دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔ موقع ملا تو حلقے کی عوام کی ہر ممکن طور پر خدمت کریں گے۔ ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کیلئے حکمت عملی بھی درست نہیں تھی، یہی شکست کی وجہ بنی، جو کمی بیشی رہ گئی اس پر عام انتخابات سے قبل قابو پا کر بھرپور انداز میں لڑیں گے اور نشست واپس حاصل کریں گے: علی ترینلودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے حد سے زیادہ خوداعتمادی لے ڈوبی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نقیب اللہ محسود کا قاتل گرفتار
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved