پاکستانی معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کوتو آپ جانتے ہی ہونگے



لاہور(نیو زڈیسک ) معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے اپنے چاہنے والوں کوبراہ راست میوزک سنانے کیلیے سوشل میڈیا پراپنا پہلا پروگرام پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کا پہلا پروگرام 14 فروری کو ’’ لائیوسیشن ود سارہ رضا خان ‘‘ کے نام سے پیش کیاجائے گا جس میں سارہ رضا اپنے سازندوں کے ہمراہ مقبول

 

اورکچھ نئے گیتوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی تاہم اس سلسلے میں جب سارہ رضا سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اپنے پروگراموں کی مصروفیت اورٹی وی شوز میں شرکت کی وجہ سے دنیا بھرمیں بسنے والے پرستاروں سے دوری بڑھ رہی تھی، جس کی شکایات مجھے سوشل میڈیا پرموجود میرے پیج پربھی موصول ہورہی تھیں۔گلوکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے میوزیشن اور ساؤنڈ انجینئر کے ہمراہ ایک نئے پروگرام کوپیش کرنے کی جانب گامزن ہوں۔ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن اپنے چاہنے والوں کی خواہش کا احترام کرنا ایک فنکار کی اولیں ذمے داری ہوتی ہے۔ اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی ٹیم میں شامل سب لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اورپھرلائیوسیشن کی تیاری میں لگ گئے۔سارہ رضا خان نے بتایا کہ لائیوسیشن کا پہلا پروگرام میں ، اپنے گھرمیں ہی پیش کرونگی۔ اس دوران ہم جہاں مقبول گیت اورغزلیں پیش کرینگے، وہیں کچھ نئی دھنیں بھی سنائیں گے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دنیا بھرمیں اس پروگرام کو دیکھنے والے لوگ ہماری اس کاوش کواس لیے سراہیں گے، کیونکہ اس سے پہلے ایسے تجربات بہت کم ہوئے ہیں۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان میں میوزک انڈسٹری کے حالات سب کے سامنے ہیں اور دوسری جانب پرائیویٹ چینلز کی اکثریت کی زیادہ توجہ نیوز پر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved