بھارتی پرچم کیساتھ تصویر لینے کی وجہ سامنے آگئی مداح شاہد آفریدی کو داد دینے پر مجبور ہو گئے



اسلام آباد(نیو زڈیسک )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی تماشائی کی ان کے جھنڈے کے ساتھ لی گئی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز امن کے سفیر ہوتے ہیں اور بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصویر کا مقصد صرف یہ تھا کہ اس بھارتی تماشائی کی اچھی تصویر آ سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلے گئی

 

نمائشی میچ کی سیریز کے دوران شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم کے ہمراہ تماشائی کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھارت بھر میں بہت سراہا گیا تھا تاہم وہیں دوسری جانب پاکستان میں بعض شائقین کو یہ انداز نہیں بھایا۔شاہد آفریدی نے بھارتی پرچم کے ہمراہ تماشائی کے ساتھ لی گئی تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسری قوموں کے پرچم کا بھی احترام کرنا چاہیے، یہی وجہ تھی کہ میں بھارتی تماشائی سے پرچم کو صحیح طریقے سے پکڑنے کا کہا اور میں یہ بھی چاہتا تھا کہ اس کی تصویر اچھی آئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹرز تعلقات میں بہتری کیلئے کرکٹ کھیلتے ہیں ٗہم امن کے سفیر ہیں اور دنیا بھر میں محبت اور امن پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم سب آپس میں اچھے دوست ہیں اور آئس کرکٹ میں ہمارا بہت اچھا وقت گزرا۔قومی ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ دورے کیلئے تیاری نہ کرنے کو ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں ناکامی کی وجہ قرار دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved