ایل جی کا اسمارٹ فون کیلیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا اعلان



لاس ویگاس: دنیا کی کئی کمپنیوں نے اسمارٹ فون کےلیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بنیاد پر ٹولز اور ڈیجیٹل اسسٹنٹس پیش کیے ہیں جن میں ایپل کا سائری، گوگل اسسٹنٹ اور سام سنگ کا بکسبائی شامل ہیں اور اب اس دوڑ میں ایل جی نے بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایل جی نے تصاویر کی پروسیسنگ اور آواز شناخت کرنے والے ٹولز کا اعلان کیا ہے

جو اس سال کے آخر میں پیش کردیئے جائیں گے۔ ایل جی کمپنی کے ترجمان کے مطابق ان ٹولز پر گزشتہ ایک سال سے کام جاری ہے جنہیں ایل جی وی 30 اسمارٹ فون میں پہلی مرتبہ پیش کیا جائے گا جب کہ اس کے بعد کے تمام اسمارٹ فون میں اسے پیش کردیا جائے گا۔ایل جی کے مطابق تصویر شناخت کرنے والے الگورتھم کو 10 کروڑ تصاویر پر تربیت دی گئی ہے۔ الگورتھم تصویر میں نظر آنے والی اشیا کی شناخت، ان کی آن لائن خریداری اور ان کی ایڈیٹنگ مثلاً کم روشنی کو بہتر بنانے جیسے کام کرے گا۔ آواز کی شناخت کے لیے کئی وائس کمانڈز بھی تیار کی گئی ہیں، جن میں سیلفی، سلوموشن، وائڈ اینگل ویڈیو اور امیج سرچ جیسی اہم وائس کمانڈ شامل ہیں جو آپ کی آواز سن کر اسمارٹ فون کو وہ کام کرنے میں مدد دیں گی جو آپ چاہیں گے۔ایل جی کے نمائندے ہا جیونگ نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں کہا تھا کہ ہارڈویئر میں تبدیلیوں کی بجائے ہم نے اسمارٹ فون کے سافٹ ویئر اور اے آئی فیچرز پر توجہ مرکوز کی ہے کیوں کہ اس کی ضرورت اور مطالبہ ایک عرصے سے کیا جارہا تھا۔ایل جی نے وی 30 اسمارٹ فون سے کئی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں جسے کئی رنگوں اور ماڈلوں میں پیش کیاجائے گا۔ ان فونز میں پہلی مرتبہ اے آئی فیچرز شامل کیے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved