قیام پاکستان سے پہلے کے آباد گائوں پر جنوں اور طلسماتی طاقتوں کا حملہ، پورا گائوں تباہ و برباد، لوگوں میں شدید خوف و ہراس



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ کے نواحی گائوں جیونکی میں دو روز قبل ڈھائی سے تین بجے تک آنےوالی بارش ژالہ باری کے ساتھ طلسماتی اور جناتی طوفان، ایک درجن سے زائد گھروں کی چھتیں، دیواریں اور دوسرا سامان طوفان اڑا لے گیا۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی گائوں جیونکی میں دو روز قبل ڈھائی سے تین بجے تک

 

آنے والی بارش اور ژالہ باری کے ساتھطلسماتی اور جناتی طوفان ایک درجن سے زائد گھروں کی چھتیں، دیواریں اور دوسرا سامان اڑا کر لے گیا ہے۔ اتنے بڑے نقصان کے بعد متاثرہ افراد ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے رہے لیکن گوجرنوالہ کی انتظامیہ سمیت علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے نے وہاں آنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد ژالہ باری نے گائوں کو گھیرا اور ابھی بارش رکی ہی تھی کہ گائوں کی عقبی سمت سے 12فٹ تک ایک ہلکی ہوا اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹینک اور بڑے ڈمپر جیسی آواز میں بدل گئی پھر جیسے ہی طلسماتی جناتی طوفان گائوں کے قریبی ڈیرے پر لگے پیپل کے درخت سے ٹکرایا اس سے کے پرخچے اڑ گئے۔ بڑے بڑے تنے دور جا گرے بلکہ کچھ تنے گائوں کی طرف بھی ہوا میں معلق ہو گئے۔ طوفان جیسے ہی گائوں میں داخل ہوا تو بعض گھروں کی چھتیں، دیواریں، بجلی کے تار، کھمبے اور گیس کے میٹروں سمیت دوسرا سامان اڑتا چلا گیا۔ طوفان کے دوران دیواریں اور چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کو سول ہسپتال داخل

 

کرا دیا گیا ہے۔ طوفان اتنا شدید تھا کہ جس طرف بڑھا تباہی پھیلاتا چلا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طوفان 12فٹ کے قطر میں تھا اور جس طرف جاتا تباہی مچا دیتا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ اس طوفان میں نظر نہ آنے والی طلسماتی مخلوق تھی جو گھروں کی چھتیں، مضبوط درختوں کے تنے اور دیواریں اڑاتے جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں

 

ایسا طوفان پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔علاقے میں اب بھی خوف کا راج ہے ۔ مکینوں کے مطابق یہ گائوں قیام پاکستان سے پہلے کا آباد ہے۔ گائوں میں تقریباََ 2000کے قریب گھر ہیں جن میں 4000ووٹرز رہائش پذیر ہیں۔ قبل ازیں شیخوپورہ کے نواحی گائوں نارنگ منڈی میں بھی ایک ایسا طوفان آیا تھا جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ٹریکٹر، ٹرالیوں سمیت گھروں کی چھتوں، دیواریں اور دوسرا سامان اڑا لے گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے طوفان اس سے پہلے بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلاتے رہے ہیں تاہم ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی انتظامیہ ان متاثرہ علاقوں میں نہ پہنچ سکی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved