سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا کیونکہ ۔۔! وجہ ایسی جس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا



جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی کا کا سر قلم کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری شوکت داؤد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ

 

نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت داؤد خان کا سرقلم کر دیا ۔ واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ دریں اثنا سعودی عرب کے علاقے القصیم کی صنعتی کالونی میں ایک فلیٹ میں صندوق میں بند ایک سعودی شہری کی لاش کا پتا چلا۔ پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق القصیم میں پولیس کے رجمان میجربدر السحیبانی نے نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو بریدہ شہر کی صنعتی کالونی میں ایک سعودی شہری کی وفات اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کیے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک بکس میں لاش پائی گئی۔ یہ لاش فلیٹ میں فوت ہونے والے ایک تیس سالہ مقامی شہری کی تھی۔ اس فلیٹ میں اس کے ہمراہ ایک ساٹھ سالہ شخص بھی رہ رہا تھا۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کے فوت ہونے کے بعد لاش کو اس نے صندوق میں بند کیاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق فلیٹ سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں قبضے میں لینے کے بعد مشکوک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف شہری کی لاش صندوق میں بند کرنے اور منشیات کا دھندہ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved