ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے والے بچے موٹاپے کے شکار ہوسکتے ہیں



کینیڈا: اس سے قبل کئی مرتبہ یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اگر چھوٹے بچے کھانے کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنے کی عادت اپنالیں تو وہ فربہی یعنی موٹاپے کی جانب مائل ہوسکتے ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین بچوں کےلیے ٹیلیوژن دیکھنے کا وقت محدود کرنے پر سختی سے زور دے رہے ہیں۔اب ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ادوار میں اسی طرح کے

مطالعوں کے بعد 75 فیصد تک اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ جو بچے کھاتے دوران ٹی وی میں گم رہتے ہیں وہ زائد وزن اور موٹاپے کے شکار ہوسکتے ہیں۔اس مطالعے میں شامل بچوں کی عمر، جنس، معاشی رحجانات اور دیگر اہم عوامل کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کا اہم کام شیراز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسس نے انجام دیا ہے اور ساتھ ہی اس میں مغربی ماہرین نے بھی تحقیق کی ہے۔ مطالعے سے ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ اگر ٹی وی دیکھنے کے عادی بچوں کی عمریں سات سے آٹھ برس ہوں تو ان میں موٹاپے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔کینیڈا میں بھی ایسا ہی ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس میں والدین نے بچوں میں کھانے کی عادات اور موٹاپے کے درمیان تعلق کے سوالنامے بھر کر جمع کرائے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہ ہوسکتی ہیں جن میں ٹی وی پر آنے والے جنک فوڈز کے اشتہارات بھی شامل ہیں اور والدین بچوں کو پھل اور سبزیاں کھلانے سے بھی کترارہے ہیں۔ تاہم 2013 میں کئے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر بچے صحت مند غذائیں کھائیں تب بھی ٹی وی دیکھنا ان کے لیے مضرِ صحت ثابت ہوسکتا ہے۔سروے میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ رات کو کھانا کھاتے وقت بچے بہت دیر تک ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں اور اسی وقت ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ ضرورت سے زائد کیلیوریز حاصل کرتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹی وی کی زیادتی بچوں کی نیند پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور یوں وہ موٹاپے کی جانب مائل ہوسکتے ہیں۔اس مطالعے میں 18 سال سے کم عمر کے ایسے 80 ہزار بچوں کا جائزہ لیا گیا جو مختلف یورپی ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ تحقیق میں ہونے والے 20 تحقیقی مطالعوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ ماہرین نے والدین سے کہا ہے کہ وہ کھانے کھاتے ہوئے بچوں کو ٹی وی دیکھنے کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کےلیے ٹی وی کے وقت کو محدود کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved