شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،مزید بارشیں، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری



اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جبکہ پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ملتان، کراچی، ظاہر پیر، بستی چھینہ، چوک بہادر پور، رحیم یار خان، کوٹ سلطان، لیاقت پور، بارو کھوسہ، صادق آباد، بہاولپور، کمالیہ، گوجرانوالہ سمیت مختلف

 

علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا جو بارش برسانے کا سبب بن رہا ہے۔ لاہور میں گڑھی شاہو، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، جیل روڈ، رائیونڈ، سمن آباد، ایبٹ روڈ، ایمپرس روڈ، لکشمی چوک، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ملتان میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ادھر بلوچستان کے علاقے چاغی اور خضدار میں ہلکی بارش نے سردی کو بڑھا دیا، وادی زیارت اور کوڑک ٹاپ پر برفباری بھی ہوئی۔ مالاکنڈ ڈویژن اور چترال کے پہاڑوں پر برفباری سے کئی مقامات پر سڑکیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب
بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری: بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچہ جاں بحق
بشریٰ مانیکا کی رخصتی کب ہونے والی ہے؟؟ولیمہ کےلئے کون سی تاریخ مقرر؟؟ کس کس کو بلایا گیا ہے
عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات
عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو ہی ہوا مگر اعلان نہیں کیا جا سکتا تھاکیونکہ۔۔نکاح کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ نے شادی خفیہ رکھنے کی تہلکہ خیز وجہ بتا دی، مسئلہ کھڑا ہو گیا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved