مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاکرسوشل میڈیا پر مقبول اداکارہ پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئی،اداکارہ، فلمساز اوردیگر افراد کیخلاف کارروائی شروع



ممبئی (این این آئی)سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئیں اور ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر

 

پہنچ گئیں۔اداکارہ کی پہلی فلم’اورو آدار لو‘ کا ایک گیت گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں ان کے انداز نے سب کے دل موہ لیے تھے اور راتوں رات یہ چند سیکنڈ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔بھارتی حیدر آباد میں ان پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمے کے اندارج کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیت کی شاعری سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا جس کے بعد فلم کی اداکارہ پریا پرکاش، فلمساز اور دیگر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بھی مسلمان اسکالرز سے تحقیق کے بعد کسی قسم کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved