اسپتال میں ماں کی میت کے ساتھ سوتے 5 سالہ معصوم بچے کی تصویر نے سب کو رُلا دیا



بھارت (نیوزڈیسک): بھارتی شہر حیدر آباد کے ایک اسپتال میں اپنی والدہ کی میت کے ساتھ سوتے 5 سالہ معصوم بچے کی تصویر نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمانیہ جنرل اسپتال میں ایک بچہ اپنی والدہ کی موت سے بے خبر اس کی میت کے ساتھ ہی سکون سے سو گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اتوار کی شب 5 سالہ بچہ دل کی

 

بیماری میں مبتلا اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال آیا، اس کی والدہ کی حالت تشویشناک تھی اور اسپتال میں اُس وقت کوئی اٹینڈنٹ نہ ہونے کی وجہ سے 36 سالہ ثمینہ سلطانہ جان کی بازی ہار گئی۔ 5 سالہ بچہ اپنی ماں کی موت سے بے خبر رہا، وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہا کہ اس کی والدہ کو آخر ہوا کیا ہے۔ بچے نے اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی ضد کی اور وہیں اپنی والدہ کی میت کے ساتھ ہی لیٹا اور سو گیا۔ اسپتال کے عملے اور ایک این جی او کے کارکن نے کچھ دیر بعد بچے کو اُٹھایا اور بتایا کہ اس کی والدہ کو دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں ثمینہ کی موت کے وقت اٹینڈنٹ کی عدم موجودگی پر اسپتال نے کیس درج کر کے مقامی پولیس کو اطلاع کر دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ بچے کے باپ نے 3 سالہ قبل ہی اس کی والدہ کو چھوڑ دیا تھا۔ 5 سالہ شعیب کو اس کے ماموں کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ شعیب کی والدہ کی میت کے ساتھ سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس نے صارفین کو آبدیدہ کر دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved