لودھراں الیکشن میں جہانگیر ترین کو عبرتناک شکست دینے والے پیر اقبال شاہ نے پہلا بیان ایسا دیدیا کہ سن کر آپ بھی کہیں گے ’کیا سادہ آدمی ہیں ‘



لودھراں (نیوزڈیسک )لودھراں سے نو منتخب ایم این اے اقبال شاہ کہتے ہیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا کبھی نہیں سوچا تھا، اگر ہار جاتے تو خوش دلی سے تسلیم کرتے، لودھراں ہمیشہ سے مسلم لیگ کا گڑھ رہا ہے، کچھ عرصہ کیلئے ایک طلسماتی شخصیت نے طلسم چلانے کی کوشش کی تھی مگر طلسم چلا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ضمنی

انتخاب میں تحریک انصاف کو بڑے مارجن سے شکست دینے والے محمد اقبال شاہ کہتے ہیں کہ وہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہیں، خدمت کی سیاست کرتے ہیں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، الیکشن مہم دوستوں نے چلائی، ان کا کوئی خرچہ نہیں ہوا۔نومنتخب ایم این اے کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے سماجی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور انہیں حل کرانے میں آگے آگے رہتے ہیں۔اقبال شاہ سادہ طبیعت کے مالک ہیں، سادہ کھانا کھاتے ہیں، لوگوں کو دم درود بھی کرتے ہیں لیکن پیشہ ور پیر نہیں۔این اے 154 کی نشست جہانگیر ترین نے 2015 کے ضمنی انتخاب میں 38 ہزار ووٹوں سے جیتی تھی، اسی نشست پر اقبال شاہ نے حالیہ ضمنی انتخاب میں جہانگیر ترین کے بیٹے کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے ہرایا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نوازشریف نے بیرون ملک جانےکافیصلہ کرلیا
بشریٰ بی بی کے لئے ایک سبزی فروش نے ایک تحفہ خرید لیا! اس تحفے میں ایسا کیا ہے جس نے تمام پی ٹی آئی کارکنان کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی! اس تحفے کی کیا قیمت ہے؟
بشریٰ مانیکا کا چہرہ دیکھنے کے لیے ٹائیگرز کی بے تابی ختم، عمران خان کی اہلیہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔
عمران خان کی درخواست منظور۔۔۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کی امیدوں پرپانی پھیردیا
بشریٰ مانیکا کے قدم بنی گالا کی فضائوں کےلئے انتہائی مبارک ثابت۔۔۔ کپتان کے معمولات میں کون سے دینی امور شامل؟؟پیڑ پودوں اور جھیل کے پانی کا رنگ کیسے بد ل گیا؟؟
“”بھابی کو منہ دکھائی اور کے پی کے کی سیر کب کروائیں گے” خاتون صحافی کے سوال پر کپتان کا ایسا جواب کہ ہر کوئی چونک اٹھا

تازہ ترین ویڈیو
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎
محمد عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved