عمران اور بشریٰ کو ملوانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا،حقیقت سامنے آگئی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی خبر گذشتہ رات سے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔اب معلوم ہوا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا تعارف کروانے والے عون چودھری ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ نکاح کے اہم موقع پر عون چودھری موجود تھے جو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح

کے گواہ بھی بنے۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کے بعدولیمے کا اہتمام کا فیصلہ کرلیا جبکہ ہنی مون کیلئے برطانیہ کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناہے کہ عمران خان نے سنت نبوی ؐکے مطابق ولیمے کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے ،ولیمے کی تقریب چند دن بعدبنی گالہ میں منعقد کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دعوت ولیمہ کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ترجمان کا کہناتھا کہ عمران خان نکاح کے بعد فوری لندن یاسعودی عرب نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے نکاح کی تصدیق کرتا ہوں، نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ قیادت اور کارکنان کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کیلئے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں، نکاح کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام چیئرمین تحریک انصاف کے برادر نسبتی احمد وٹو کی رہائشگاہ پر کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ معروف عالم دین مفتی محمد سعید خان نے نکاح خوانی کی سعادت حاصل کی، چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کی والدہ سمیت دیگر

اقربا نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ کے لندن میں قیام کے انتظامات چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست زلفی بخاری نے کیے ہیں۔زلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اپنی نئی دلہن کے ساتھ ایک ہفتہ لندن اور اسکاٹ لینڈ میں گزاریں گے۔عمران خان کے قریبی دوست دعوت

ولیمہ کا اہتمام بھی لندن میں کریں گے۔ عمران خان اپنی نئی شادی پر بیٹوں سلمان اور قاسم کو اعتماد میں لیں گے۔ نوبیاہتا جوڑا عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشری بی بی سے تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہےاورپی ٹی آئی نے عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری

کردی ہیں،جن میں بشری بی بی کے قریبی رشتے دار اور عون چوہدری موجود ہیں۔عمران خان کی بشری بی بی سے شادی میں عمران خان کی بہنوں نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے شادی میں اپنی بہنوں کو نہیں بلایا تھا۔عمران خان نے نکاح سے قبل اپنے بچوں کوبھی اعتماد میں نہیں لیا جبکہ انہوں نے ریحام خان سے شادی کے وقت بچوں

سے مشاورت کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved