عمران خان اور ’’پنکی پیرنی‘‘ کی ملاقات کب ہوئی،اس وقت عمران خان اور ان کی تیسری بیوی کی عمر کتنی ہے،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے انکشافات



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان ٹائمز نے بھی عمران خان اور بشری مانیکا کی شادی پر کم سے کم 2 خبریں شائع کیں۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ 65 سالہ عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا 40 سالہ بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی، پارٹی رہنماؤں کی جانب سے نکاح کی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔اپنی دوسری خبر میں اخبار نے میڈیا

 

رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اور بشری مانیکا جنہیں پنکی پیرنی بھی کہا جاتا ہے کہ درمیان کچھ سال قبل ملاقات ہوئی۔اسی خبر میں بشری مانیکا کے حوالے سے بتایا گیا کہوہ پانچ بچوں کی ماں بھی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے باقاعدہ شادی کر لی ،نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ، نکاح کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر انجام پائی ،عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جب کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری اور عون چوہدری نکاح کے گواہان بنے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ۔ ان کی شادی لاہور میں معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی خاتون بشریٰ مانیکا سے انجام پائی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر بھی جاری کر دی گئیں ۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بشریٰ مانیکا کے گھر پر منعقد

 

ہوئی جس میں دونوں طرف کے قریبی عزیزو اقارب اور عمران خان کے دوستوں نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کور کمیٹی کے رکن اور عمران خان کے قریبی دوست مفتی سعید نے عمران خان کو بشریٰ مانیکا کا نکاح پڑھایا ۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں فواد چوہدری، نعیم الحق اور دیگر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہےاس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شادی اتوار کے روز لاہور میں انجام پائی ۔انکا کہنا تھاکہ ولیمے کی بڑی تقریب نہیں ہوگی،تقریب میں صرف بشری بی بی کے خاندان نے شرکت کی،عمران خان کی فیملی کی جانب سیکوئی شریک نہیں ہوا،تقریب میں صرف عون چودھری اورزلفی بخاری شریک ہوئے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان کے بچوں کی شرکت کے بارے میں علم نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بشریٰ مانیکا کو شادی کا پیغام بھیجوایا گیا تھا ۔ قبل ازیں یکم جنوری کو نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل عمران خان جمائما خان اور معروف ٹی وی اینکر ریحام خان سے بھی شادی کر چکے ہیں تاہم دونوں کا انجام طلاق پر ہو اتھا ۔ دوسری طرف بشریٰ مانیکا کی یہ دوسری شادی ہے ان کے سابق شوہر غلام فرید مانیکا سرکاری ادارے میں ملازم ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved