ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب



راولپنڈی (نیوزڈیسک) ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج نے ایک اور بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے بعد اب پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دینے کا آغاز کردیا ہے۔ پیر کے روز ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی

 

کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 8 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔بھارتی فوج کے اس حملے کے بعد پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ چیک پوسٹ تباہ ہونے کے باعث 2 بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔ جبکہ مزید بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہ کرتے ہوئے ان بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے گزشتہ ہفتے بھی ایک بھارتی چیک پوسٹ کو جوابی کاروائی میں تباہ کر دیا تھا۔ اس کاروائی کے دوران بھی متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔ ایک اور بھارتی چیک پوسٹ تباہ، 2 بھارتی فوجی جہنم واصل، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان، جوابی حملہ پیر کے روز شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد کیا گیاایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد پاک فوج کا منہ توڑ ..



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved