پی ایس ایل کے سب سے ” ڈیمانڈڈ ” غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی سپر سمیت پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ ایک انٹر ویو میں سمیت پٹیل کا کہنا تھاکہ اگر اسلا م آباد یونائیٹڈ نے لاہور اور کراچی میں شیڈول میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ لازمی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،میں گزشتہ سال پشاور

زلمی کے ساتھ پاکستان نہیں آسکا تھا جس کا بہت دکھ ہے ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ ان کا یہ دورہ بہت شاندار رہا اور اب میں بھی موقع ملنے پر وہاں ضرور جاؤں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم سب سیکھ رہے ہیں ،اگر ٹاپ 4بلے بازوں میں سے کوئی کریز پر کھڑا ہوکر لمبی باری لے تو ہم لازمی طور پر سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگا سکتے ہیں اور ہمارا باؤلنگ یونٹ بھی بہت اچھا ہے،ہماری ٹیم آزادی سے کرکٹ کھیل رہی ہے جس کا ہر کھلاڑی رنز سکور کرنا اور وکٹیں لینا چاہتا ہے۔سمیت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر پاکستانی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں ، ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی ہے اور بال کو سپن بھی کرتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی موقع ملنے پر اچھی پرفارمنس دیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved