سعودی عرب میں شادی کا مہمان ہوائی فائرنگ کا نشانہ بن گیا



ریاض ( نیوزڈیسک ) سعودی عرب کے علاقے طریف میں شادی میں آیا ہوا مہمان ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کا نشانہ بن گیا، معافی کے باوجود ملزم کو مقامی قانون کے تحت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے طریف میں ایک شادی کے دوران میزبان کی ہوائی فائرنگ سے تقریب میں آئے ہوئے مہمان کی گولی لگنے

سے موت ہوگئی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ شخص کا شادی کی تقریب منعقد کرنے والے خاندان سے کوئی تعلق نہیں تھا، وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ طریف آیا تھا۔ ہلاک ہونے والا فرد اپنے دوست کے ساتھ تقریب میں شریک تھا کہ اچانک شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ سعودی پولیس کے ترجمان کا میڈیا کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کے والد نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو معاف کرتےہوئے کہا ہے کہ’وہ اس مسئلے کو مزید آگے بڑھانا نہیں چاہتے‘۔ دوسری جانب پولیس نے اہلخانہ کی طرف سے معاف کرنے کے باوجود ملزم کو رہا کرنے کے بجائےمقامی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کو ملکی قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کے حکام گاہے بگاہے اس قسم کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے متعلق بیان دیتے رہے ہیں کہ ہوائی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکام نے پولیس کو رہائشی

محلات، شادی ہالز، اور عوامی تفریح کے مقامات کی نگرانی کرنے والے محکموں کو پہلے ہی اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور قانون شکنی کرنے والے افراد کو سخت سزائیں دینے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved