’’کوہلی سے شادی کا کہا، انہوں نے اپنا بیٹ دے دیا‘‘



لندن (ویب ڈیسک )برطانوی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے کہا کہ ہے کہ انہوں نے ویرات کوہلی کو شادی کے لئے کہا تھا لیکن ویرات کوہلی نے انہیں اپنا بیٹ دے دیا ۔ڈینی ویٹ نے حریف ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کے بیٹ کے ساتھ کھیلیں گی ۔انگلش ویمن کرکٹ ٹیم نے اس ماہ کے آخر میں بھارت میں ٹرائی سیریز کھیلنا ہے جس کی تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے

۔ایک انٹرویو میں ڈینی ویٹ نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل بیٹنگ کے لئے ویرات کوہلی کا بیٹ استعمال کر رہی ہیں ۔ڈینی ویٹ کو یہ تحفہ اس وقت ملا جب2014ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر ڈربی میں ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تھی ۔اسی برس کے آغاز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویرات کوہلی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف شاندار 72 رنز بنائے تو ڈینی ویٹ نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ’کوہلی میری می‘ ۔

’’کوہلی سے شادی کا کہا، انہوں نے اپنا بیٹ دے دیا‘‘
ڈینی ویٹ کا یہ پیغام لمحوں میں دنیا بھر میں مقبول ہو گیا ۔
ڈینی بتاتی ہیں کہ جب ڈربی میں ملاقات ہوئی تو ویرات کوہلی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسا نہیں کرنا چاہئے لوگ چیزوں کو سنجیدہ لینا شروع کر دیتے ہیں ۔میں نے کوہلی سے سوری بولا۔ویٹ بتاتی ہیں کہ کوہلی نے انہوں نے اپنا ایک بیٹ دیا ، جومیرے پاس محفوظ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس بیٹ سے وہ کھیلا کرتی تھی اور جس بیٹ سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی

وہ اب ٹوٹ چکا ہے، اس لئے کوہلی کے بیٹ سے کھیلتی ہوں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved