جاسوسی کیے جانے پر نوازالدین کی اہلیہ نے خاموشی توڑدی



ممبئی(ویب ڈیسک)2 دن قبل بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی جاسوس کی۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی جاسوسوں سے اپنی بیوی انجلی عرف عالیہ صدیقی کے فون کے ڈیٹا کا ریکارڈ مانگا تھا۔نوازالدین صدیقی کو اسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی کے نواحی شہر

تھانے کی کرائم برانچ پولیس اسٹیشن نے سمن بھی جاری کیا تھا۔اگرچہ نوازالدین صدیقی نے بھی خبر سامنے آنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ان کی اہلیہ نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔اداکار کی اہلیہ نے اپنے معصوم شوہر پر جاسوسی اور فون ڈیٹا حاصل کرنے جیسے الزامات لگنے کے بعد فیس بک پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے تمام الزامات کی وضاحت کی۔عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر پر جاسوسی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلیبرٹی ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر کو سافٹ ٹارگٹ بنایا گیا۔عالیہ صدیقی نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں نہ صرف اپنے اور نوازالدین صدیقی کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی بلکہ انہوں نے اپنے اور شوہر کے الگ الگ مذاہب سے تعلق سے متعلق بھی بتایا۔نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ہندو برہمن خاندان جب کہ ان کے شوہر کا تعلق ایک مسلمان گھرانے سے ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے شوہر نے آج تک ان پر اپنا مذہب تھوپنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ وہ ان کے ہندو مذہب کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں، جتنا اپنے مذہب کا کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved