ویوو کا نیا کانسیپٹ فون صارفین کی توجہ کا مرکز



لاہور: (ویب ڈیسک) ویوو کا نیا کانسیپٹ فون صارفین کی توجہ کا مرکز، بڑے سمارٹ فونز کے مقابلے کا سستا فون مارکیٹ میں آگیا۔ ویوو نے ایک کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس متعارف کرایا ہے، جو رواں سال جون کے بعد فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ویوو کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ اس فون کی کمرشل پیداوار2018 کے وسط میں شروع

ہوجائے گی اور سال کے آخر تک فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔ اگر یہ فون رواں سال سامنے آتا ہے تو ڈیزائن کے حوالے سے یہ دیگر کمپنیوں کی ڈیوائسز سے بالکل مختلف ہوگا جس میں فرنٹ پر پوری اسکرین ہی ہے۔ 6 انچ کی او ایل ای ڈی اسکرین فون کے تمام کونوں پر پھیلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے فرنٹ کیمرے کو بھی سامنے نہیں دیا گیا بلکہ یہ اوپری حصے سے باہر نکلتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔ اس فون کی فرنٹ اسکرین کے نصف حصے میں کسی بھی جگہ انگلی رکھ کر فنگرپرنٹ اسکینر کو استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس فون پر 2 انگلیوں کو بھی اسکین کیا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت کیا ہوگی؟ ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ مگر اس کمپنی کے فون عام طور پر سام سنگ یا ایپل سے سستے ہوتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved