کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،ہم اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں، امام کعبہ



اسلام آباد (آئی این پی ) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں، سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے،دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش

کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کو آپس کے تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر اُمہ کو یکجاکرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی.ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے . ملاقات میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگوہوئی.اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں،پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، مسلم اُمہ کو بے شمار مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کو آپس کے تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر اُمہ کو یکجاکرنے کی ضرورت ہے،اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دہشتگر دی اور

انتہاپسندی کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا کشمیر پاکستان کو حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے۔امام کعبہ نے کہا دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں،پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved