لال مسجد انتظامیہ کاجامعہ حفصہ پلاٹ کی ملکیت کا دوبارہ دعویٰ،کیا کچھ لکھ کر مسجد کیساتھ ہی بورڈ نصب کردیا



اسلام آباد(آن لائن) لال مسجد کی انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے مسمار کی جانے والی عمارت جامعہ حفصہ اور لائبریری کے پلاٹ پر حق ملکیت کا دوبارہ دعویٰ کر دیا ہے اور وہاں تحریری بورڈ آویزاں کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد انتظامیہ نے مسجد کے ساتھ ایک بورڈ لگایا ہے جس میں اراضی کو اپنی جائیداد قرار دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب

سی ڈی اے اس معاملے پر خاموس ہے ۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں لال مسجد اوراس سے ملحقہ مدرسے اور لائبریری پر ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد جامعہ حفصہ کی بلڈنگ اور لائبریری کو 2007 میں مسمار کر دیا گیا تھا آپریشن کے بعد حکومت اور مسجد انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پایا کہ سی ڈی اے جامعہ حفصہ کی ازسرنو تعمیر کے لئے متبادل اراضی فراہم کرے گی۔ بعدازاں سی ڈی اے نے ایچ الیون میں 20 کنال کی اراضی مسجد انتظامیہ کو دی جہاں تعمیراتی کام جاری ہے ۔ دوسری جانب لال مسجد کی انتظامیہ نے مسمار شدہ جگہ پر بورڈ آویزاں کر دیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ جگہ مسجد کی ملکیت ہے ۔ مسجد کی شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے دعوی کیا ہے کہ حکومت سے طے شدہ معاہدہ کی رو سے ہم مسمار کی جانے والی عمارت کی جگہ کو لال مسجد کے احاطے میں شامل کر سکتے ہیں اس ضمن میں سی ڈی اے کے ترجمان ملک سلیم نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کسی معاہدے کا حصہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ جگہ کو مسجد سے منسلک کرنے سے متعلق کسی معاہدے کے بارے میں علم نہیں ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved