اسامہ بن لا دن کو گولی ما رنے والے نے اب تک کا حیران کن بیا ن جا ری کر دیا



واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو گولی مارنے والے امریکی نیوی سیل رابرٹ اونیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کی لاش کی جاری شدہ تصاویر جعلی ہیں۔ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے رابرٹ اونیل نے 11 مئی 2011ء کو پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں مارے گئے امریکا کو مطلوب ترین شخص اسامہ بن لادن کی کھوج لگانے اور انہیں

مارنے میں اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔رابرٹ اونیل نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی جو تصاویر جاری کی گئی تھیں وہ جعلی ہیں پینٹاگون کو دنیا کی غلط فہمی دور کرنے کے لیے لاش کی اصلی تصاویر جاری کرنی چاہئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے گولی ماری تو اسامہ بن لادن کا سر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور اس کے بعد جو تصاویر شائع کی گئیں وہ اصلی نہیں تھیں۔رابرٹ اونیل نے بتایا کہ انہوں نے یہ باتیں اپنی کتاب میں نہیں لکھیں اس لیے وہ انٹرویو میں یہ سب کچھ کہہ رہے ہیں۔ رابرٹ کے بقول اسامہ کو گولی مارنے کے بعد پینٹکس کیمرے سے 20 تصاویر کھینچی گئیں جو واشنگٹن کو جاری کرنی چاہئیں۔امریکی نیوی سیل نے کہا کہ وہ اسامہ کو گولی مارتے وقت بالکل خوف زدہ نہیں تھے بلکہ وہ اس کارروائی کے دوران پرسکون تھے اور اس بات پر خوش ہوتے تھے کہ تاریخی لمحے کا براہ راست حصہ بننے جارہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved