میری بہن نگینہ خان نے سینیٹ الیکشن میں 8 کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا



پشاور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی نگینہ خان کے بھائی آیان خان نے کہا ہے کہ عمران خان کوتبدیلی کے نام پر عوام نے ووٹ دیکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا لیکن ان کے دعوے سراسر غلط ثابت ہوئے کیونکہ صوبائی حکومت میں شامل وزراء اور ارکان میں سے زیادہ تر کرپشن میں ملوث ہیں۔ منگل کو چکدرہ پریس کلب لوئر دیر

میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بہن نگینہ خان ایم پی اے نے سینیٹ کے حالیہ الیکشن میں اپنا ووٹ8 کروڑ روپے میں فروخت کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا یا۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے چندروز قبل میں نے خود عمران خان اور صوبائی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان کو مطلع کیا کہ میری بہن سمیت دیگر ارکان بھی سینیٹ کے الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کر نے والے ہیں لیکن انھوں نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔ آیان خان نے کہاکہ اب ثابت ہوگیا ہے کہ میری بہن سمیت پی ٹی آئی کے 14 ممبران اسمبلی نے ووٹ فروخت کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کرپشن میں ملوث ہیںاور نوکریاں بھی فروخت کر رہے ہیں، ضلع ملاکنڈ میں میری بہن نگینہ خان نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ میں بھرتیوں پر پیسے وصول کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ صوبہ میں جاری بے قاعدگیوں اور انتظامی افسران کی کرپشن کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات کریں۔

میری بہن نگینہ خان نے سینیٹ الیکشن میں 8 کروڑ روپے میں ووٹ فروخت کیا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
مجھے سزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان نے بھی میرے نا اہلی فیصلے کو غلط قرار دیا۔۔اگلی باری آنے دو سب ٹھیک کر دینگے نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر کھڑے ہو کر دھماکہ خیز اعلان کر ڈالا
یہ کیسا انصاف ہے کہ نواز شریف کو گریبان سے پکڑ کر عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اور اس بندے کو چھوڑ دیا گیا۔۔فضل الرحمان نے عدالتی فیصلوں اور احتساب کے عمل پر بڑے سوالات اٹھا دئیے
فاروق ستار کیلئے جعلی ووٹ ڈلوائے جس کے بعد انہوں نے مجھے۔۔“ ایم کیوایم کے گرفتار دہشتگرد رئیس ماما نے سنسنی خیز انکشافات کر ڈالے زمینوں پر قبضے میںوزرا اور معروف سیاستدانوں کے شامل ہونے کا بھی اعتراف
کرپشن کے الزامات جھوٹے ثابت،احتساب عدالت نے ن لیگی رہنماء کو با عزت بری کردیا
’رات گئے میرے موبائل پر ایک خاص پیغام آیا‘اور اس پیغام میں کیا لکھا تھا۔۔۔چیف جسٹس نے بھری عدالت میں نے اہم انکشاف کردیا
کپتان کے بعد پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے ووٹ فروخت کرنے والے اراکین کیخلاف بڑ ااعلان کر دیا

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved