ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار



اسلا م آ باد(نیوزڈیسک )آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایسا گلیو جیسا مرہم تیار کیا ہے جو کہ ایک منٹ کے اندر زخم کا منہ بند کردیتا ہے اور یہ جنگوں اور گاڑیوں کے حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے انقلابی طریقہ علاج ثابت ہوسکے گا۔یہ جیل کسی ٹائل سیل کرنے والے سیال کی طرح کام کرے گا تاہم اسے ایک قدرتی الاسٹک پروٹین

سے تیار کیا گیا ہے۔سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسے زخم پر لگائے اور اس پر روشنی ڈالیں تو زخم کا منہ سیکنڈوں میں بند ہوجائے گا۔سڈنی یونیورسٹی نے امریکا کی ہارورڈ اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر اس جیل کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے اور جانوروں پر اس کی کامیاب آزمائش کے بعد جلد انسانوں پر اس کا تجربہ کیا جائے گا۔سڈنی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محقق پروفیسر انتھونی ویز کے مطابق یہ انقلابی دریافت ہوسکتی ہے ‘ جنگ میں زخمی ہو، گاڑی کا حادثہ یا کسی بھی وجہ سے زخم آنے پر اسے فوری طور پر استعمال کرکے اموات کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکے گا۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ جیل ایسے روایتی مرہم کی جگہ لے گا جو کہ اندرونی زخموں کے علاج میں زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتے کیونکہ ان تک رسائی اکثر بہت مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی قدرتی الاسٹک خصوصیات ٹشوز کے زخموں کے لیے بھی اسے کارآمد بناتی ہیں جو مسلسل پھیلتے اور سکڑتے رہتے ہیں جیسے دل، پھیپھڑے اور شریانیں وغیرہ۔اس حوالے سے مقالہ سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسین میں شائع ہوا اور اب محققین انسانی ٹرائل کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا چاہتے ہیں۔

Quick-sealing surgical glue closes wounds in seconds

Scientists have developed a surgical glue that can seal wounds in 60 seconds.

Geplaatst door In The Know Innovation op dinsdag 17 april 2018



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved