3سے 4 روز تک مو سم کیسا رہے گا ؟ محکمہ مو سمیا ت نے بتا دیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب،، خیبرپختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اسلام

آباد میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش بوکرہ میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی صبح سویرے سیاہ بادل چھا گئے، جس کے بعد تیز ہوائیں چلیں اور بوندا باندی کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔۔لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسہ جاری ہے۔چکوال شہر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ جہلم، مری اور گرد و نواح میں بھی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ منڈی بہائ الدین سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔۔خیبرپختونخوا میں سوات،، مانسہرہ، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔وادی سوات اور گردونواح میں بھی بارش اور ڑالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں مزید ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔دوسری جانب خاران، نوشکی، چاغی، نوکنڈی، دالبندین اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں

گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،، ڑوب اور قلات ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved