سعودی عرب پر چھ بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ! میزائل ہوا سے ہی کہاں غائب ہو جاتے ہیں؟



صنعائ(سی پی پی )یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایک ہفتے کے دوران ملک کے اندر اور سعودی عرب پر کم سے کم چھ بیلسٹک میزائل داغے۔ان کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمن میں متعدد مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر

بمباری کر کے انہیں تباہ کیا ہے جب کہ صعدہ گورنری میں حوثیوں کے اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کو جنگ کے لیے افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کم عمر بچوں اور خواتین کو بھی میدان جنگ کے لیے بھرتی کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صعدہ گورنری میں سرکاری فوج اور حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔ حوثیوں کے اسلحہ کے کارخانوں، بنکروں اور غاروں کونشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حوثیوں کے قبضے سے برآمد کردہ اسلحہ اور گولہ بارود کی تصاویر بھی دکھائیں۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں کرنل المالکی نے کہا کہ باغیوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے الریاض سے ایک سو کلو میٹر دور ویران علاقے میں ایک میزائل داغا۔ان کاکہنا تھا کہ سرکاری فوج اور اتحادی فوج نے مل کر مغربی ساحل کی الحیما بندرگاہ باغیوں سے چھڑا لی ہے۔کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات کو حوثیوں کی طرف سے الصلیف کے مقام پر ساحل سمندر پر کھڑے ترکی کیایک مال بردار جہازمیں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز کونقصان پہنچا ہے تاہم جہاز پر موجود عملہ اور گندم محفوظ رہے ہیں۔یمن میں امدادی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب اتحادی فوج امدادی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ہفتے میں یمن کے لیے ادویات سے بھرے دو ہوائی جہاز یمن بھیجے جا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved