نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں



اسلام آباد(نیوزڈیسک ) شریف خاندان کےخلا ف ایوان فیلڈ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلسل تیسرے روز اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکی نما مشورہ دیا گیا کہ بھاری پتھر اٹھانے کا ارادہ ترک کردو۔مجھے بذریعہ زرداری پیغام دیاکہ سابق صدر مشرف کےدوسرےمارشل

لاءکوپارلیمانی توثیق دی جائے۔ میں نے مشرف کے دوسرے مارشل لاء کو پارلیمانی توثیق دینے سے انکار کیا۔۔نواز شریف نےاحتساب عدالت میں اپنا بیان اردومیں پڑھ کر سنایا۔۔نواز شریف نے اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں۔مجھے نکالے جانے کی سب سے بڑی وجہ پرویز مشرف کی خلاف غداری کیس ہے۔میں نے اپنا گھردرست کرنے اوراپنے آپ کو سنوارنے کی بات کی ۔میں نے خارجہ پالیسی کو نئے رُخ پر استوار کرنے کی کوشش کی۔ میں نے سرجھکا کر نوکری کرنے سے انکار کیا۔2014کے دھرنے کرائے گئے۔2014کے دھرنوں کا مقصد مجھے دباؤمیں لانا تھا۔۔نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کون تھا وہ امپائر؟۔۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں سے دو ماہ قبل عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات ہوئی تو عمران خان نے دھرنہ دینے کاکوئی اشارہ نہ دیا۔پھع عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات ہوئی۔ مشرف کیس چلتا رہا اور دھرنہ دے دیا گیا۔لیکن ان دھرنوں کے پیچھے کون ہے۔وہ پوارا ملک جانتا ہے۔ مشرف غداری کیس قائم کرتے ہی مشکلات اور دباؤ بڑھادیا گیا،،نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہے میرے اصل جرائم کا خلاصہ۔

اس طرح کے جرائم اور مجرم پاکستانی تاریخ میں جابجا ملیں گے۔۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ایک خفیہ ادارےکےسربراہ کاپیغام پہنچایاگیاکہ مستعفی ہوجاؤیاطویل رخصت پرچلےجاؤ ۔ کاش آپ لیاقت علی خان،،ذوالفقاربھٹو کی روح سےپوچھ سکتےکہ آپکےساتھ کیا ہوا۔کاش آج آپ بینظیربھٹوکی روح کوطلب کرکے پوچھ سکتےکہ آپکےساتھ کیا ہوا؟ یہاں جتنے گواہان

پیش ہوئے کسی نے گواہی نہیں دی کہ میں نے کوئی جرم کیا،آپ اورمجھ سمیت سب کو اللہ کی عدالت میں پیش ہوناہے،،نواز شریف کا عدالت کہنا تھا کہ ریفرنس کا فیصلہ آپ پر چھوڑ رہاہوں۔آج سے 19سال پہلے یہ لندن فلیٹس کی وجہ سے ہورہاتھا۔ مجھے آئینی مدت کبھی پوری کرنے نہیں دی گئی، مجھے خطرناک مجرم قراردےکر جہاز کی سیٹ سے باندھ دیا گیا۔مجھے جلاوطن کردیا گیا،میری جائیددایں ضبط کر لی گئیں۔ملک واپس آیا تو ہوائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا۔۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس وقت حقیقی جمہوریت کی بات کر رہا ہوں۔داخلی اور خارجی پالیسیوں کی باگ دوڑ منتخب نمایندوں کے پاس ہی ہو۔میں پاکستان کا بیٹا ہوں مجھے پاکستان کے زرے زرے سے پیار ہے۔میں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتاہوں۔۔نواز شریف کا بیان دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ نا اہلی،پارٹی صدارت سے ہٹانےکے اسباب ومحرکات کوقوم بھی اچھی طرح جانتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved