سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا



گوجرخان (آئی این پی)سپریم کورٹ نے گوجرخان کے صوبائی حلقہ4سے ن لیگی معطل رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کے محفوظ فیصلہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دے دیا ہے ،آئی این پی کے مطابق جعلی ڈگری کیس انکے سیاسی حریف سابق ناظم یونین کونسل منگھوٹ میجر

(ر)راجہ افتخار کیانی نے دائر کر رکھا تھا اوریہ کیس لگ بھگ 4برس تک مختلف مراحل سے گذرتا رہا ،اس دوران وہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سے ایک بار بحال بھی ہوئے اورالیکشن کمیشن اس بحالی کیخلاف ہی رہا۔ اس کیس میں راجہ افتخار کیانی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ جبکہ راجہ شوکت عزیز بھٹی کی جانب سے ملک وحید انجم ایڈووکیٹ پیروی کر تے رہے ،شوکت عزیز بھٹی نے اپنی نا اہلی کے حوالہ سے گوجر خان پریس کلب سے گفتگو میں کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار ہے اور اگر انہیں 2018کے الیکشن کیلئے نا اہل قرار دیدیا گیاتو آئندہ الیکشن میں ان کی جگہ انکے چھوٹے بھائی احمد عزیز بھٹی حلقہ PP-9 سے امیدوارہو نگے،یہاں اس امر کا اظہاربھی بے جانہ ہوگا کہ2013کے انتخابات کی پولنگ کے بعد گنتی کے مرحلہ میں فریقین میں تصادم کے نتیجہ میں 4انسانی ہلاکتیں رونما ہو گئی تھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved