عدالت ایکشن میں آگئی ، فہد مصطفیٰ اور ساحر لودھی اور دیگر مشکل میں! رمضان میں گیم شو کرنے پر کیا حکم آگیا



لاہور(ویب ڈیسک) برطانوی نشرریاتی ادارے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ماہِ رمضان میں ٹی وی چینلز پر گیم شوز چلانے پر چینلوں کے سربراہان اور شو کے میزبانوں سمیت نو افراد کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آر وائی کے شو کے میزبان فہد مصطفیٰ، بول ٹی وی پر پروگرام کرنے والے نیبل اور ٹی وی ون پر شو کرنے والے ساحر لودھی کے علاوہ ان چینلز کے سربراہان کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پیر کو اس ضمن میں دائر کی جانے و

الی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار وقاص ملک دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مختلف ٹی وی چینلوں پر رمضان کے مہینے میں ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں انعامات دیے جا رہے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیمرا ان افراد کے خلاف جو کارروائی کرے گی اسے تو بعد میں دیکھا جائے گا پہلے عدالت ان افراد کے خلاف کارروائی کرے جنھوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کو کسی طور پر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ’اینکرز پرسن شاید عدالتی احکامات کو بہت ہلکا لے رہے ہیں۔‘عدالت نے اے آر وائی، جیو، فلمیزیا اور ٹی وی ون کے سی ای او، بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ کے علاوہ اداکار نبیل، فہد مصطفیٰ اور ساحر لودھی کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے اور اُنھیں 23 مئی کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ اس رمضان میں کسی چینل پر کوئی نیلام گھر یا گیم شو نہیں ہوگا، ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشرکرنا لازم ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک
شاہ محمود قریشی کا نیا سیاسی سفر؟؟ ایسادعویٰ ہو گیا جس نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved