سردار تنویر الیاس خان کے نگران صوبائی وزیر بننے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد



اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) معروف کاروباری شخصیت سردار تنویر الیاس خان کے نگران صوبائی وزیر بننے پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فیڈریشن آف چیمبر کے مرکزی دفتر میںمنعقدہ تقریب میں قائممقام صدر عاطف اکرم، نائب صدر کریم عزیز ملک، شوکت مسعود ،چوہدری نصیر، آمنہ ملک، اجمل ملک اور زاہد مقبول سمیت دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر فیڈریش آف چیمبرز سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب کی زمین انتہائی زرخیز ہے، زراعت کی بہتری کیلئے طویل دورانئے کی پالیسی بنائی جائے، ملک بھر کی زرعی اجناس صرف پنجاب ہی سے پوری کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبوری وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے مختصر وقت میں زمینداروں کو گندم کی رکی ہوئی ادائیگیاں یقینی بنا دی ہیں۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سیڈز ہماری زراعت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بدقسمتی سے باہر سے آنے والا بیج ہمارے لئے موافق نہیں ہے ہم نے سیڈز کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے تیزی سے کاوشیں شروع کردی ہیں۔ صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ ملک کی 75 فیصد زرعی ضروریات پنجاب پوری کرتا ہے۔ محکمہ زراعت نے بنکوں سے 600 ارب روپے قرض لے کر گندم سٹاک کر رکھی ہے جوکہ درست طریقہ کار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا پچھلے دس سال کے دوران حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو تحقیق کیلئے بھاری فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں لیکن ان سے اداروں کے طور پر کام نہیں لیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس جمع ہوگا تو ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور ٹیکس سے عوام کو ریلیف ملے گا تو لوگ بخوشی ٹیکس ادا کریں گے اس لئے پنجاب حکومت کوشش ہے کہ کاروباری طبقے کو ٹیکس کے دائرہ کار میں عزت کے ساتھ شامل کیا جائے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تاجروں اور زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت سے ہر فورم پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں نئے صنعتی زون کیلئے جگہ تلاش کی جائے اگر اس زون کیلئے پنجاب کی زمین ضرورت پڑی تو وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری طبقے کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارا ایک تاجر پنجاب کا وزیر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان نے جدید سہولتوں سے آراستہ سینٹورس مال قائم کیا اور اب یہ کاروباری مرکز پاکستان اور اسلام آباد کیلئے عزت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مزید کاروباری مراکز بننے چاہئیں۔ چیمبرز کے عہدیداروں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ پر عملی کام کرنا چاہئے۔ سیڈز کے مسائل حل ہوں گے تو تن فلاور۔ کینولا آئل، کپاس اور چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جس سے ہمارا کسان مضبوط ہوگا۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں نئے صنعتی زون قائم کیا جائے اور پانی کی کمی کے مسائل جلداز جلد حل کئے جائیں۔ چیمبرز کے اراکین نے مزید کہا کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد رہائشی مکانات کی اشد ضرورت ہے اس لئے ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی کی جائے اور نئے منصوبوں کا آغاز وقت کی ضرورت ہے۔ شرکاءنے مزید کہا کہ حکومت ایک پالیسی مرتب کرے جس کے تحت نئے گھر بنانے والے افراد کیلئے اپنے گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹم لگانا ضروری قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت زرعی زمین کو ہاﺅسنگ منصوبوں سے بچایا جاسکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved