کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی



ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کاتیسرااجلاس نگراں صوبائی وزیرخوراک سردارتنویرالیاس کی زیرصدارت کاٹن سنٹرریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہوا۔اس موقع پرسیکرٹری ایگری کلچرپنجاب واصف خورشداورنوازشریف یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرآصف علی شریک ہوئے۔ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب ٹاسک فورس بینش فاطمہ،ڈائریکٹرجنرل زراعت وتوسیع پنجاب سیدظفریاب حیدر،ڈائریکٹرجنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹرعابدمحمود،کاٹن،کاٹن کمشنرڈاکٹرخالدعبداللہ،مرکزی صدرکسان

اتحادخالدمحمودکھوکھر،نویدعصمت کاہلوسمیت محکمہ انہارکے افسران بھی موجودتھے۔اجلاس میں کاٹن کراپ گروپ کی کارکردگی کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی ۔اس موقع پرڈاکٹرعابدمحمودنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹی کپاس میں گوڈی کی جائے اورجس کامناسب قدہوگیاہے اس میں کیمیائی طریقہ یاپھرہل وغیرہ چلایاجائے۔بجائی کے وقت اگرپوٹاش نہیں ڈالی تواب پوٹاش ڈالیں کیونکہ کاٹن میں جب پھول لگ رہے ہوتے ہیں تواس وقت پوٹاس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔اجلاس میں پیپکومیٹ اورمحکمہ انہارکے افسران نے بھی اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔نگراں وزیرخوراک وزراعت کوکسانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیاسردارتنویرالیاس نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نگراں حکومت رہے نہ رہے زرعی ڈیپارٹمنٹس کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ڈیمز کی تعمیرکے لیے جدوجہدکریں گے۔نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارالیاس نے کاٹن انسٹی ٹیوٹ میں کاٹن کاتجزاتی معائنہ بھی کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کااجلاس،افسران نے نگراں وزیرخوراک وزراعت سردارتنویرالیاس کواپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
سپر یم کو رٹ نے خوا جہ آصف کے بعد ایک اور بڑی شخصیت کو نا اہل قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے اجلاس میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین تلخ کلامی
نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالے جانے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں
پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ، ٹیکنالوجی کی فراہمی، صنعتی پیداوار میں اضافہ۔۔چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستانی نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا
ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق سبیکا آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک

تازہ ترین ویڈیو
ایک منٹ میں زخم بھرنے والا جیل تیار
مریم نواز تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلیں..حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے‎
معروف اداکار تقی احمد شوٹنگ کے دوران زخمی
بلا پہلے نمبر پر آگیا تحریک انصاف والے خو شی سے جھوم اٹھے
ٹرمپ کے ماسک پہن کر اطالوی بینک میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکو گرفتار
ویرات کوہلی کی ورلڈ الیون میں شامل ہونے کی خواہش بھارت میں ہنگامہ برپا‎‎‎

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved