110 کلومیٹر کا سفر صرف 32 روپے میں



لاہور (نیوزڈیسک) 110 کلومیٹر کا سفر صرف 32 روپے میں، جولٹا نامی کمپنی نے پاکستان میں کم قیمت اور کم خرچ والی الیکٹرک موٹر سائیکلیں متعارف کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سفر کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو روایتی ایندھن سے ہٹا کر ایک متبادل ایندھن یا ذریعے پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ دہائیوں تک

گاڑیوں کیلئے پیٹرول، ڈیزل، سی این جی اور اس جیسے دوسرے مہنگے ایندھن استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا جس نے کافی کامیابی حاصل کی ہے۔ ہائبرڈ گاڑیوں میں بیٹری میں موجود برکی توانائی کو گاڑی دوڑانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ذریعہ ناصرف سستا ہے، بلکہ طویل عرصے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جہاں ایک طرف ہائبرڈ گاڑیوں نے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، وہیں اب ہائبرڈ موٹرسائیکلوں کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان میں بھی جولٹا نامی ایک کمپنی نے جدید ہائبرڈ موٹرسائیکلیں متعارف کی ہیں۔ جولٹا نامی کمپنی نے 70 سی سی اور 125 سی سی کم قیمت اور کم خرچ ہائبرڈ موٹرسائیکلیں تیار کی ہیں جو جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دی جائیں گے۔ جولٹا موٹرسائیکلوں کی بیٹری کو مکمل چارج کیلئے 8 سے 10 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے، جبکہ اس پر کل لاگت صرف 32 سے 48 روپے تک آتی ہے۔ ایک مرتبہ بیٹری کو مکمل چارج کرنے کی صورت میں 70 سی سی موٹرسائیکل 60 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ جبکہ 125 سی

سی موٹر سائیکل مکمل چارج پر 80 گھنٹہ فی کلومیٹر کی رفتار پر 110 کلومیٹر تک کا اصلہ طے کر سکتی ہے۔ 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 46 ہزار 5 سو روپے جبکہ 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 80 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

110 کلومیٹر کا سفر صرف 32 روپے میں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved