پا کستانیو ں کیلئے بڑی خبر آگئی ڈالر رکھنے والے تیاری کر لیں ،امریکی ڈالر کی قیمت 80روپے !



کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد پہلے تو ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا جس نے ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ کر دیا۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام بھی تشویش کا شکار ہے لیکن مہنگائی بڑھنے سے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا

رہا ہے۔حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے مطابق مارچ میں امریکی ڈالر 80 روپے کا ہو جائے گا۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ڈالرز خرید کر رکھے ہیں خدا کا واسطہ ہے کہ مارکیٹ میں فروخت کر دیں کیونکہ اگر مارچ میں ڈالر 80 روپے کا ہو گیا تو کوئی مجھ سے شکایت نہ کرے۔قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کے گھٹنے پکڑ کر بیٹھنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آصف علی زرداری کے گھٹنے اب بے کار ہو جاچکے ہیں وہ اب نہیں چل سکتے اسی لیے میں جا کر ان کے گھٹنوں میں بیٹھ گیا تھا۔ ایم کیو ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک ٹارگٹ کلنگ نہیں کی، میں نے بھتی خوری نہیں کی ، میں نے احکامات دے کر آج تک کسی کو قتل نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی غداری پر مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بہت سے حملے کیے گئے۔ فاروق ستار سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں ہے کہ فاروق ستار کو اب تک کیوں لگتا ہے کہ سب کچھ ان کا ہی ہے۔یاد

رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں جنہوں نے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 245 سے ایم کیو ایم کے اُمیدوار فاروق ستار کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved