گاڑیاں بنانے والی بڑی غیرملکی کمپنی کی پاکستان آمد، بڑا اعلان کردیا



کراچی( نیوز ڈیسک)اٹلی کی آٹوموبیل کمپنی ماسٹرموٹر نے پاکستان میں آئیویکو ٹرکوں کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دی نیوز کے مطابق ماسٹرموٹرکے چیف ایگزیکٹو دانیال ملک نے کراچی کے علاقے سائٹ میں گزشتہ روز کمپنی کی 5ایس فیسیلٹی اور شوروم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ”ماسٹرموٹر پاکستان کی خوشحالی کے لیے پرعزم

ہے۔ اب تک ہم آئیویکو ٹرک درآمد کر رہے تھے لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی اسمبلنگ پاکستان میں کی جائے۔ یہ کام رواں سال کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔“ رپورٹ کے مطابق ماسٹرموٹر کے آئیویکو ٹرک، فوٹن اور فیوسو گاڑیاں پہلے ہی پاکستان میں فروخت ہو رہی ہیں۔ دانیال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چنگن برانڈ کی پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”چنگن کمپنی کے اشتراک سے ماسٹرموٹر آئندہ ماہ سے چنگن گاڑیوں کی پیداوار بھی پاکستان میں شروع کر رہی ہے۔ چنگن اور دیگر چینی برانڈز پاکستان میں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملک میں بالواسطہ یا بلاواسطہ 10ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے بڑے شہروں میں 10ڈیلر شپس قائم کر چکی ہیں۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved