گہرے سمندر میں تیل و گیس کیلئے ڈرلنگ کا باقاعدہ آغاز پر کس چیز کے آثار مل گئے؟ سا لو ں بعد پہلی اچھی خبر آ گئی



کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں 9 سال کے بعد گہرے سمندری پانی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کاباقاعدہ آغاز، سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ کی گہرائی میں تیل و گیس کے ذخائر کی موجودگی کے آثار نظر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 9 سال کے طویل وقفے کے بعد گہرے سمندری پانی میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا

باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔امریکی ڈرلنگ کمپنی ایگزون موبل ایک ڈرلنگ رگ، 3سپلائی ویسلز اور2ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کراچی کے سمندری حدود میں ڈرلنگ کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے میری ٹائم آفیئر محمود مولوی نے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی کراچی کے ساحل سی280کلومیٹر دور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں کیکرون نامی وھیل میں ڈرلنگ کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے سطح سمندر سی5ہزار فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ کی گہرائی میں تیل و گیس کے ذخائر کی موجودگی کے آثار نظر آگئے ہیں۔ ڈرلنگ کرنے والے جہاز کی معاونت کے لیے دیگر 3 جہاز بھی ساتھ ہیں۔ سمندر سے تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے پاکستان کے انڈس جی بلاک کے ڈرلنگ پروجیکٹ میں 4مختلف ایکسپلوریشن کمپنیاں جن میں اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اور اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی25 فیصد کے تناسب سے یکساں حصہ داری ہے۔مزکورہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 10کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔ یاد

رہے 2 جنوری کو پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے پہنچے تھے۔ مشیر برائے میری ٹائم آفیئر محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں۔ ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved