پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزاتارچڑھائو کے بعدشدیدمندی



کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھائو کے بعدشدیدمندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی41600،41500اور41400کی نفسیاتی حدوں گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروں کے 42ارب45 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی

نسبت12.45فیصدکم اور56.50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41682پوائنٹس کی بلندسطح پربھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث چھوٹے سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41242پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ایک بار پھر ریکوری آئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس کی 41300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس307.98پوائنٹس کمی سی41352.77 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا

کاروبار ہوا،جن میں سی142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،204کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں42ارب45کروڑ22لاکھ26ہزار132روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر81کھرب92 ارب87

کروڑ15لاکھ33زار145روپے ہوگئی ۔ پیرکومجموعی طور پر17کروڑ64لاکھ41ہزار540شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ50لاکھ99ہزار150 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی سی آئی پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سی675.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت11.68روپے اضافے سی479.98روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت115.00روپے کمی سی2409.99روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت15.85روپے کمی سی490.50روپے پر بند ہوئی ۔ پیرکولوٹے کیمیکلزکی سرگرمیاں1کروڑ87لاکھ86ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے کمی سی19.96روپے اورصدیق سنزکی سرگرمیاں1کروڑ48لاکھ89ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت86پیسے اضافے سی21.11روپے پربندہوئی۔پیر کوکے ایس

ای30انڈیکس169.44پوائنٹس کمی سی19789.94پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس500.15 پوائنٹس کمی سی70804.28پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس166.90پوائنٹس کمی سی29853.05پوائنٹس پر بند ہوا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved