کیاپانچ ہزارکانوٹ تبدیل کیاجارہاہے ؟ سٹیٹ بینک نے آخرکارحقیقت بتادی



کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ 5ہزار کے نوٹ تبدیل نہیں کیے جارہے، نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ گمراہ کن ہے،عوام ایسی افواہوں پرتوجہ نہ دیں، اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ملک میں پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ تبدیل کیے

جا رہے ہیں۔ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ 5 ہزار روپے والے نوٹوں کی تبدیلی کی افواہ گمراہ کن ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 5ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے یا منسوخی کی سفارش نہیں کی۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی نوٹ کی منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک پیشگی اعلان کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک ایسے تمام اعلانات اپنی ویب سائٹ پرکرتا ہے اورسرکلرجاری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام5 ہزارکے نوٹ کی تبدیلی یا منسوخی کی افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔واضح رہے وزارت خزانہ کی ہدایت پراسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پرکام شروع کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اس کیلئے اپنی پالیسی بنانا بھی شروع کردی ہے۔ تاہم جب پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا توکاروباری طبقات اور لوگوں کوموقع دیا جائے گا کہ وہ اس سے قبل اس کرنسی کوتبدیل کروا لیں یا پھر بینکوں میں جمع کروا دیں۔بنکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کرانے والوں کا ریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر مرتب کیا جائے گا۔ ایسے افراد بارے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ وہ فائلر ہیں یا نان فائلر؟ بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے ان کے گوشواروں بارے بھی

معلوم کیا جائے گا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کی کئی تصاویر زیر گردش ہیں جن سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت نے کرنسی نوٹ تبدیل کر کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کر دی ہے جبکہ قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی ان افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved