جاپان کی انتہائی معروف گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان کیلئے بڑا اعلان کر دیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم سے گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی مٹسو بیشی کے سربراہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا جس کا عمران خان نے خیر مقدم کیا ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو کیمی ہائیڈ اور پاکستان میں کنٹری

ہیڈ شریک تھے جبکہ اس کے علاوہ مشیر تجار عبدالرزاق داؤد اور انرجی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی مو جود تھے ۔ملاقات کے دوران مٹسو بیشی کے چیف ایگزیکٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات چھ دہائیوں پر مشتمل ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا تجربہ شاندار رہاہے ، موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی دوست پالیسیوں سے متاثر ہیں ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مٹسو بیشی کے سربراہ کی جانب سے سرمایہ کاری بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا کہ جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع دیں گے ، سرمایہ کاری میں آسانیوں کیلئے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قوم مایوس نہ ہو۔۔۔تیل اور گیس کی تلاش میں ناکامی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا
تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گر گئیں، پی ٹی آئی ارکان نے (ن) لیگ سے رابطہ کر لیا
گروپ فوٹو بنوانے کیلئے سب لائن میں کھڑے ہوئے تو شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کیا کیا ؟
نواز شریف مشکل میں، نیب کو ایک اور کیس میں تفتیش کی اجازت
انا للہ و انا الیہ راجعون، سینئروفاقی وزیر انتقال کر گئے
طالبہ کو درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد، بچی چیختی، چلاتی رہی ،ٹیچرزکو رحم نہ آیا،مار پیٹ کا سلسلہ جاری رکھا،ویڈیو وائرل

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved