ہنڈا اٹلس کی گا ڑیا ں خریدنے والے شو قین افراد کیلئے دھما کے دار خبر ، کمپنی نے قیمتو ں بارے بڑا اعلان کر دیا



لاہور (ویب ڈیسک) ٹویوٹا انڈس موٹرز کے بعد اب معروف کار ساز ادارے ہنڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔اس سے قبل ہنڈا کی i-VTEC 1.8 کی قیمت اکتیس لاکھ چونتیس ہزار جبکہ Oriel version 1.8 کی قیمت بتیس لاکھ ننانوے ہزار تھی۔ اس کے علاوہ صارفین کی ڈیمانڈ کے مطابق نیوی گیشن اور لیدر سیٹیس کیلئے بالترتیب 74 ہزار پانچ

سو اور 59 ہزار پانچ سو روپے اضافی رقم رکھی گئی۔ہنڈا اٹلس گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 11 مارچ 2019ء سے ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ ہنڈا اٹلس کار لمیٹڈ کمپنی نے حال ہی میں نئی سٹی 1.5 ایل لانچ کر دی ہے۔ ہنڈا سٹی بیسک اور ایسپائر کو شاندار فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔رائل پام ہوٹل میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے ہنڈا سٹی بیسک گریڈ 2017 اور ہنڈا سٹی ایسپائر 2017 کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ہنڈا کے صدر اور سی ای او ٹوئچی اشیاما،وائس پریزیڈنٹ کینیچی میٹسوو، منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سہیل نواز سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ٹوئچی اشیاما نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں ہنڈا سٹی ہمارے لیے ڈائنامک پروڈکٹ ہے اور کئی برس سے ہماری کاروباری توسیع کا ایک اہم حصہ رہی ہے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سہیل نواز نے کہا کہ نئی ہنڈا سٹی ایسپائر 1.5 ایل کے انٹیر یٔر کو شاندار اور جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔سہیل نواز نے بتایا کہ نئے ماڈل کے ایکسٹیر ئر کو کروم فوگ کور، شارک فن انٹینا، کروم ڈور ہینڈلز،الائے رم کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے اور اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی

ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved